سری لنکا سے ون ڈے سیریز انتہائی اہم ہے:اظہرعلی

پیر 8 جون 2015 14:00

سری لنکا سے ون ڈے سیریز انتہائی اہم ہے:اظہرعلی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جون۔2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز انتہائی اہم ہے،میزبان ٹیم اپنے گراؤنڈ پر سخت حریف ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز انتہائی اہم ثابت ہوگی،کافی عرصے بعد ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ سری لنکا کو انہی کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی انتہائی اہم ہے اور اس میں کامیابی کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنا 100فیصد کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :