گلگت بلتستان میں انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم, ووٹوں کی گنتی جاری

پیر 8 جون 2015 17:04

گلگت بلتستان میں انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم, ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون 2015ء)گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، ووٹوں کی گنتی شروع, کہیں نواز لیگ تو کہیں تحریک انصاف آگے، پیپلز پارٹی بھی میدان میں سکردو: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

پولنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت بنایا گیا تھا جبکہ فوجی دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 271 امیدواروں نے حصہ لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے تمام چوبیس حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 22 اور تحریک انصاف نے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے 9، آل پاکستان مسلم لیگ کے 12 جبکہ جے یو آئی اور اسلامی تحریک کے 10، 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

124 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کی۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مقابلے میں گلگت بلتستان کی خواتین نے بڑھ چڑھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس نے مبصرین کو بھی خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ صبح سویرے سے ہی خواتین پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ گئیں اور دن بھر قطار میں کھڑے ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گلگت بلتستان کی خواتین ہی نہیں بلکہ خصوصی افراد بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے واقف ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد نواز کئی کلومیٹر کا سفر کرکے پولنگ سٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔