نامور بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل دھان کی کاشت کاری پر مجبور

پیر 8 جون 2015 18:34

نامور بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل دھان کی کاشت کاری پر مجبور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) نامور بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل دھان کی کاشت کاری پر مجبور ہیں، صرف 7 ہزار روپے ماہانہ آمدن پرگزارا ہے،گزشتہ ماہ دورۂ انگلینڈ میں سیریز کے بہترین کھلاڑی نے نوکری کو زندگی کی سب سے بڑی خواہش قراردیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل کا تعلق گجرات کے گاؤں سے ہے، قومی چیمپئن شپ 2004میں انھوں نے عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی،2 سال بعد ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، بھارت کی متعدد فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر ہفتے میں 2 بار پریکٹس کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں، باقی دنوں میں گاؤں میں ہی سرگرم رہتے ہیں، گذشتہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی ٹائٹل فتح میں ان کا کردار اہم تھا،گذشتہ ماہ دورۂ انگلینڈ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو دونوں فارمیٹ میں کلین سویپ کیا، کیتن ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف سیریز قرار دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :