خیبر پختونخوا میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرانے کی پیشکش کی‘ صوبائی حکومت نہ مانی

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وزیر بلدیات خیبر پختونخوا کی تنقید بلا جوازقراردیدی

پیر 8 جون 2015 21:40

خیبر پختونخوا میں مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرانے کی پیشکش کی‘ صوبائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)الیکشن کمیشن نے وزیر بلدیات خیبر پختونخوا کی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ،ہم مرحلہ وار انتخابات کرانے کی پیشکش کی‘ صوبائی حکومت ایک ہی دن میں انتخابات کر انے پر ضد تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر بلدیات خیبر پختونخواہ کی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کر انے کی تجویز پیش کی تھی لیکن صوبائی حکومت صوبے بھر میں ایک ہی بار انتخابات کر انے پر بضد تھی ۔

ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بغیر بائیو میٹرک سسٹم کے انتخابات کرانے پر راضی ہو گئے تھے۔