کراچی ائیرپورٹ حملہ، 1 سال بعد تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات

muhammad ali محمد علی پیر 8 جون 2015 21:54

کراچی ائیرپورٹ حملہ، 1 سال بعد  تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8جون 2015 ء) کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کو 1 سال مکمل ہونے کے بعد تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کو 1 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں تفتیشی حکام کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملہ القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان کی مشترکہ کاروائی تھی۔

حملے کیلئے کل تین ٹیموں نے کام کیا تھا۔ ایک ٹیم نے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی دوسری ٹیم نے ائیرپورٹ پر حملے کو انجام دیا جبکہ تیسری ٹیم نے حملہ آوروں کو رہائش اور اسلحہ فراہم کیا تھا جبکہ حملہ آوروں اور القائدہ کے مابین رابطہ کار کے فرائض ملک ممتاز نامہ شخص نے انجام دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :