دفتر خارجہ کی مودی کے بیان کی مذمت، مودی کا بیان بھارت کے منفی کر دار کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 جون 2015 10:48

دفتر خارجہ کی مودی کے بیان کی مذمت، مودی کا بیان بھارت کے منفی کر دار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جون 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے وزیرا عظم نریندر مودی نے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا عتراف کیا ہے، ترجمان کے مطابق مودی کا یہ بیان بھارت کے منفی کردار سے متعلق پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے. جبکہ بھارتی سیاستدان دوسری ریاستوں میں مداخلت کر کے فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف سانحہ 71 ء میں ملوث ہے بلکہ یو این چارٹر کی بھی خلاف ورزی کر چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھا رت سمیت تمام ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے.