دوشنبے: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، بین الاقوامی کانفرنس ’ واٹر فار لائف ‘ میں شرکت۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 جون 2015 11:06

دوشنبے: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، بین الاقوامی ..

دو شنبے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جون 2015 ء) :وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.وزیر اعظم نواز شریف ”واٹر فار لائف کانفرنس“ میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے جبکہ بین الاقوامی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی کاتدارک ایک چیلنج ہے کیونکہ پانی کی کمی ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔ اس حوالے سے ہمیں سرحدوں کے مابین تعاون بڑھاناہوگا۔تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں’’واٹرفارلائف‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ2025 ء تک پانی کی طلب میں چالیس فیصدتک اضافہ ہوجائے گا اوردنیا کی دوتہائی آبادی کوپانی کی کمی کاسامناہوگا۔

(جاری ہے)

واٹرفارلائف کانفرنس اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پانی کے چیلنج پرقابو پانا باقی ہے۔ انہوں نے واٹر فار لائف کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد پیش کی ، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پانی کے تحفظ سے متعلق اہداف کے حصول میں یہ کانفرنس مددگارثابت ہوگی۔ پائیدارترقی کیلئے تاجکستان کے صدررحمان کی پانی کے نئے عالمی پلان سے متعلق تجویزکی حمایت کرتاہوں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی بھی دنیا میں لاکھوں افراد کی صاف پانی تک رسائی ہی نہیں ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اورشہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی سےچیلنجزمیں اضافہ ہوا ہے اس لیے غربت کے خاتمے،خوراک اور توانائی کا تحفظ،صاف ماحول کیلئے پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں پانی کے موثراستعمال پر توجہ مرکوزرکھنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی،آبی ذخائرکی دیکھ بھال،پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری عالمی ایجنڈے میں شامل ہے اور پاکستان پانی کے حصول کیلئے مقرر دہائی کے اہداف میں اقوام متحدہ کاشراکت دارہے. علاوہ ازیں تاجکستان میں وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے بھی ملاقات متوقع ہے.

متعلقہ عنوان :