ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

منگل 9 جون 2015 11:28

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ..

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جون تک سبائنا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ڈومنیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 9 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :