تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 9 جون 2015 11:32

تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس 13جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت دیں گے جن میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹر نیشنل ریفری مرتضیٰ حسن کوچز شامل ہیں کورس میں ملک بھر میں کوچز شرکت کریں گے، یہ کورس 17جون تک جاری رہے گا، اس سے قبل کراچی، لاہور اور پشاور میں کوچنگ کورسز منعقد ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :