سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم رہی ہے ‘ سیریز آسان نہیں ہوگی ‘ سب سے بڑا دھچکا آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کی شکل میں لگا ،وقار یونس

منگل 9 جون 2015 11:32

سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم رہی ہے ‘ سیریز آسان نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم رہی ہے ‘ سیریز آسان نہیں ہوگی ۔ایک انٹروی میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اس وقت تشکیل نو کے مرحلے میں ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے چند اہم کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا اپنے ملک میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔وقاریونس نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ون ڈے سیریز تک فاسٹ بولرز فٹ ہوجائیں گے۔وقاریونس نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے ان فٹ ہونے کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے بڑا دھچکا آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کی شکل میں لگا جس نے ٹیم کی کارکردگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

وقاریونس نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان کرکٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں بابراعظم قابل ذکر ہیں۔انھوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے نقطہ نظر سے خوش آئند بات یہ ہے کہ اس کے کپتان اظہرعلی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وقاریونس نے کہا کہ کوچ پر ہمیشہ دباوٴ ہوتا ہے اور اس بار یہ دباوٴ اس لیے زیادہ رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم لگاتار پانچ ون ڈے سیریز ہاری ہے تاہم انھیں امید ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وقاریونس نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے۔وقاریونس نے واضح کیا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد ان کا اپنے گھر آسٹریلیا جانا پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان کے معاہدے میں شامل ہے اور ہر کسی کواپنے گھر جانے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :