قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو چین روانہ ہوگی

منگل 9 جون 2015 11:41

قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو چین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) دو رکنی قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14جون کو چین روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق عالمگیر شیخ کے مطابق ورلڈ سنوکر چمپئن شپ 15جون سے چین کے شہر شنگھائی میں کھیلی جائے گی جس میں محمد سجاد اور حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی باصلاحیت تھے اور امید ہے کہ ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے شرکت کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :