کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز 11 جون سے چلی میں ہوگا

منگل 9 جون 2015 11:41

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز 11 جون سے چلی میں ..

چلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز 11 جون سے چلی میں ہوگا۔ ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی 4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :