خورشید شاہ کی بجٹ پر تنقید اور حکومت پر طنزیہ جملوں پر شیریں مزاری دل کھول کر مسکراتی رہیں

منگل 9 جون 2015 12:09

خورشید شاہ کی بجٹ پر تنقید اور حکومت پر طنزیہ جملوں پر شیریں مزاری دل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی بجٹ پر کڑی تنقید اور حکومت پر طنزیہ جملوں پر پچھلی رو میں بیٹھی تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری دل کھول کر مسکراتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر اپنی تقریر میں کڑی تنقید کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پر طنزیہ جملوں کا استعمال کیا۔ اپوزیشن کی طرف سے ڈیسک بجا کر ان کی تنقید کو سراہا گیا جبکہ خورشید شاہ کی پچھلی رو میں بیٹھی تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری دل کھول کر مسکراتی رہیں اس دوران وہ ساتھ ساتھ اپنے لیپ ٹاپ پر بھی مصروف رہیں۔

متعلقہ عنوان :