بھارتی سیاست دان تعلیمی میدان میں مجرم نکلے ، وزیر قانون جتندر سنگھ تومر جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار

منگل 9 جون 2015 12:11

بھارتی سیاست دان تعلیمی میدان میں مجرم نکلے ، وزیر قانون جتندر سنگھ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) بھارتی سیاست دان تعلیمی میدان میں بھی مجرم نکلے‘ نئی دہلی کے وزیر قانون جتندر سنگھ تومر کو جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق جتندر سنگھ کو جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار کرکے حوض خان پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ جتندر سنگھ کے خلاف گزشتہ رات ایف آئی آر درج کی گئی تھی جتندر سنگھ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور نئی دہلی کے وزیر قانون کا قلمدان سنبھالا تھا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :