پاکستان کیخلاف ٹور میچ ، سری لنکن بورڈ الیون کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

منگل 9 جون 2015 12:26

پاکستان کیخلاف ٹور میچ ، سری لنکن بورڈ الیون کے سکواڈ کا اعلان کردیا ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جون۔2015ء) کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ٹور میچ کیلئے سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ 11 جون کو کولٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دنیش چندی مل کو مقامی ٹیم کاکپتان مقرر کیاگیا ہے ۔ ڈیموتھ کرونارتنے ، اپل تھرنگا، کوشل سلوا، جیہان مبارک ، وشوا فرنینڈو، دھننجایا ڈی سلوا، نیروشان ڈیکویلا، میلنڈا سری وردنے ، کاسن رجت اور دیگر کو صلاحیت دکھانے کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں منتخب کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :