انگلینڈ، نیوزی لینڈ میچ سے قبل ایجبسٹن میں آگ لگ گئی

منگل 9 جون 2015 12:33

انگلینڈ، نیوزی لینڈ میچ سے قبل ایجبسٹن میں آگ لگ گئی

ایجبسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے قبل گراوٴنڈ کے کچن میں آگ لگنے سے میچ کی تیاریاں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا لیکن پیر کو میچ کی حتمی تیاریاں اسٹیڈیم کے کچن میں آگ لگنے سے متاثر ہو گئیں۔

دوپہر کو لگنے والی اس آگ کے بعد آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ اور ایمبولینس کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاف کے ایک رکن کو فوراً احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔یہ واقعہ مرکزی بلڈنگ کی تسری منزل پر پیش آیا جس پر ڈریسنگ روم بھی واقع ہیں، ا آگ لگنے کے باعث میچ سے قبل کی جانے والی پریس کانفرنس کسی اور جگہ منتقل کردی گئی۔