مصباح کی قیادت میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کسی رحمت سے کم نہیں ، یاسر شاہ
منگل 9 جون 2015 12:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عزم کا ا ظہار کیا ہے کہ وہ باؤلنگ کی ورائٹی بڑھا کر بین الاقوامی کرکٹ میں اہم وکٹ ٹیکر باؤلر بنیں گے، سری لنکا کا دورہ ہم سب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان نے سری لنکا کو کافی عرصے سے کسی سیریز میں شکست نہیں (آخری بار گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف سیریز 2011 میں جیتی تھی، اس بار ہم سب کی توجہ سیریز جیتنے پر مرکوز ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ حالیہ میچز کے دوران ہمیں باؤلنگ کے شعبے میں انجریز کے باعث مسائل کا سامنا رہا مگر اس سیریز کے لیے ہر ایک فٹ ہوچکا ہے اور ہم اس سخت دورے میں اپنی ہر ممکن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز روایتی طور پر فاسٹ باؤلرکے مقابلے میں اسپنرز کو زیادہ مدد دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار اور میں سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے لیگ اسپنر نے کہا تینوں ٹیسٹ میچز جہاں کھیلے جائین گے وہاں کی کنڈیشنز گرم اور مرطوب موسم کے باعث تمام باؤلرزکے لیے آزمائش ثابت ہوں گی، ایک اسپنر کی حیثیت سے میرے اندر تحمل موجود ہے تاہم میں وکٹیں لینے والی مزید گیندون پر کام کرنا چاہتا ہوں، جبکہ میں نے اپنے گگلی کو ستر فیصد تک بہتر بنایا ہے"۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.