ایران، ہوٹل میں 4 سعودی زائرین کی پراسرار ہلاکت،کئی کی حالت غیر ہوگئی

منگل 9 جون 2015 12:49

ایران، ہوٹل میں 4 سعودی زائرین کی پراسرار ہلاکت،کئی کی حالت غیر ہوگئی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) ایران کے ہوٹل میں زہر کے باعث 4 سعودی زائرین پر اسرار طور پر ہلاک جب کہ کئی کی حالت غیر ہو گئی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق یہ واقعہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں تین، تین سال بتائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں قیام پذیر دیگر 28 سعودی زائرین کو بھی حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب، عراق، بحرین، آذربائیجان، ہندوستان اور پاکستان سے تقریباً 2 ملین افراد زیارت کے لیے مشہد شہر کا دورہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :