ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء کے ساتویں روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا

منگل 9 جون 2015 13:03

ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء کے ساتویں روز مزید چار میچز کا فیصلہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ،ٹورنامنٹ کے ساتویں روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔باغ جناح کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سی ڈی جی ایل لکشمن سنگھ ہائی سکول نے ایمبرائیڈری کپس کو 9وکٹوں سے با آسانی شکست دی فاتح ٹیم نے 49رنز کا ہدف 5.1اوورز میں عبور کر لیا شبیر احمد نے 10رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

اسی گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ہارویسٹ گروپ جی آئی ایم شالیمار نے وائی ٹرائب ایل جی ایس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دی ہارویسٹ گروپ نے 93رنز کا ہدف 13.1اوورز میں حاصل کیا وائی ٹرائب ایل جی ایس کے محمد احسن نے میچ میں29رنز کے ساتھ 6وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوار ڈ اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاون نے سن لائنز گورنمنٹ ہائی سکول گلبرگ کو 71رنز سے زیر کیا ماڈل ٹاون سکول نے 187رنز بنائے سن لائنز گلبرگ جواب میں 116رنز پر آل آوٹ ہوگئی فاتح ٹیم کے حسن رضا 51رنز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دن کے دوسرے میچ میں گولڈن پرل جی پی ایس ایس کینٹ نے وائی ٹرائب جی ایچ ایس ٹاون شپ کو با آسانی 130رنز کے بڑے مارجن سے مات دی گولڈن پرل جی پی ایس ایس نے 231رنز بنائے جواب میں وائی ٹرائب ٹاون شپ 101رنز پر پویلین لوٹ گئی فاتح ٹیم کے عزیر ناصر نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹورنامنٹ میں دوسری بار بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔