لیجنڈوسیم اکرم نے صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

منگل 9 جون 2015 13:18

لیجنڈوسیم اکرم نے صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے دی اکرم فاونڈیشن کے تحت ملک بھر میں صحت اور تعلیم کیلئے فلاحی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ دی اکرم فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی طور پر ملک میں تعلیم کے فروغ اور صحت کیلئے کام کروں گا جبکہ کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹرز پر بے جاپابندیاں اور بہت زیادہ ڈسپلن کی سختی سے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے اس موقع پر کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں مگر ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو تنقید کرتا رہوں گا۔راولپنڈی ایکسپریس نے قومی ٹیم کو مفت کوچنگ کی آفر بھی کروا دی اور کہا کہ قومی ٹیم کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔ تقریب میں وسیم اکرم کی اہلیہ اور معین خان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :