پنجاب میں باکسنگ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘یوسف بٹ

منگل 9 جون 2015 13:21

پنجاب میں باکسنگ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘یوسف بٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری یوسف بٹ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی موجودہ باڈی کے قیام سے آج تک ایک بھی جنرل کونسل اجلاس بلایا نہیں گیا ہے۔ سیکرٹری اقبال حسین اپنی مرضی کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے بھجوا کر اپنی اجارہ داری بنائے ہوئے ہے جو اس بات کا کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان باکسنگ میں ون مین شو چل رہا ہے۔

خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری فیڈریشن اقبال حسین سابق سیکرٹری اور محکموں کے آفیشلز کو خوش کرنے کے لیے ان کے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا جاتا ہے۔ یوسف بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ میں میڈل کی آخری امید محمد وسیم رہ گئے ہیں اگر اس طرح من مرضی جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں پاکستان باکسنگ کا کوئی نام لیوا بھی باقی رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں باکسنگ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن فیڈریشن کے سیکرٹری کی پسند اور نا پسند کی وجہ سے پنجاب یہ کھیل زووال کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سابق سیکرٹری نے بھی اپنے دور میں باکسنگ کو سندھ کی حد تک محدود کر کے رکھ دیا تھا اقبال حسین بھی ان کی ڈگر پر چل رہا ہے۔ یوسف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے پاس سے پیسہ خرچ کیا ہے تو وہ انہوں نے اپنے ذاتی دوروں پر خرچ کیا ہے۔

انہوں نے کھیل کی خدمت نہیں کی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ایسی کھیلوں کا چیک اینڈ بیلنس ضرور رکھنا چاہیے جن سے اولمپک، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی توقع ہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مستقبل میں کئی سالوں تک میڈلز کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :