ہالی وڈ اداکار مٹ ڈیمن کی نئی فلم ’دی مارٹین‘ کا پہلا ٹریلر جاری

منگل 9 جون 2015 13:44

ہالی وڈ اداکار مٹ ڈیمن کی نئی فلم ’دی مارٹین‘ کا پہلا ٹریلر جاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) ہالی وڈ اداکار مٹ ڈیمن کی نئی فلم ’دی مارٹین‘ کا پہلا ٹریلر جاری ہو گیا۔فلم کی کہانی ایک بائیو کیمسٹ مارک وٹنی (مٹ دیمن) کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک سائنسی مہم کے دوران مریخ پر طوفان میں اپنی ٹیم سے بچھڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وٹنی کی ٹیم اسے ہلاک تصور کرتے ہوئے مریخ سے روانہ ہو جاتی ہے اور وہ ایک ایسے سیارے پر اکیلا رہ جاتا ہے جہاں کچھ بھی میسر نہیں۔

وٹنی کے پاس صرف 31 دن کی خوراک اور سپلائی باقی ہے اور اس کا زمین سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر وٹنی رابطہ قائم بھی کر لے تواسے واپس لانے کیلئے ناسا کی ریسکیو ٹیم کو چار سال لگ جائیں گے۔اس تھرلر فلم کے ٹریلر میں تمام اہم کاسٹ اور کردار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ فلم 25 نومبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :