سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی معین علی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی: جیمز رہوڈز

منگل 9 جون 2015 13:46

سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی معین علی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی: ..

وورسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جون۔2015ء) انگلش کرکٹ کاؤنٹی وورسٹر شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ جمیز رہوڈز کا کہنا ہے کہ پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی برطانوی سپنر معین علی کو بہت فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز رہوڈز کا کہنا ہے کہ معین علی انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور اسی دوران سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی بہت سود مند ثابت ہوگی کیوں کہ اجمل اپنا تجربہ نوجوان سپنرز کو منتقل کر نے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعید اجمل کے لیے نارتھپٹن شائر کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا تھا اور انہوں نے پچاس سے زائد رنز دیدئے تھے تاہم تین اہم کھلاڑی بھی آؤٹ کیے جس کے بعد انہوں نے ناٹنگھم شائر کے خلاف عمدہ باؤلنگ کر تے ہوئے 26رنز دیکر 1شکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :