بھارت کشمیریوں پرظلم ڈھا رہا ہے ۔پاکستانی بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کریں‘ندیم

منگل 9 جون 2015 14:31

بھارت کشمیریوں پرظلم ڈھا رہا ہے ۔پاکستانی بھارتی فلموں کا بائیکاٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیچنڈ اداکارندیم نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم ہمسایہ ملک بھارت سے ہی کیوں مشترکہ فلمسازی،دوستی اور محبتوں کے فروغ کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فلمسازی اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

ندیم نے،،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔

(جاری ہے)

2015ء ،،سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف مسلمانوں اور کشمیریوں پرظلم ڈھا رہا ہے۔اور دوسری طرف ہمارے فلمساز ان کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔یہ کتنے افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحثیت پاکستانی بھارتی فلموں کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہےئے ۔ندیم نے کہا کہ ہمیں اپنے برادر اسلامی ممالک ایران،ترکی،بنگلہ دیش اور سری لنکا کیساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا چاےئیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھی اس سلسلے میں فلم انڈسٹری کیساتھ ہمدردانہ غور کرے۔

متعلقہ عنوان :