اداکارہ میرا نے فلم بیڈ بوائز کی تیسری بار بھی شوٹنگ کینسل کروا دی

منگل 9 جون 2015 14:31

اداکارہ میرا نے فلم بیڈ بوائز کی تیسری بار بھی شوٹنگ کینسل کروا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) اداکارہ میرا نے فلم بیڈ بوائز کی تیسری بار بھی شوٹنگ کینسل کروا دی، فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کے فیصلے پر اداکارہ نے منتیں ترلے شروع کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کو ہدایتکار آغا حسن عسکری نے سفارش کی بنا پر اپنی فلم میں کاسٹ کیا حالانکہ انہوں نے نئی کاسٹ کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور وہ نئی ہیروئنیں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار نے جب شوٹنگ کا شیڈول مرتب کیا تو میرا غائب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری بار اداکارہ نے تاریخیں دیں لیکن پھر شوٹنگ پر نہ ائیں۔ ایک ہفتہ قبل جب میرا تیسری بارشوٹنگ کی تاریخیں دے نہ سکیں تو ہدایتکار شدید غصے میں آگئے اور اداکارہ کو فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم جب میرا کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ہدایتکارسے معافیاں مانگنا شروع کر دیں اوراب وہ ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہدایتکار کی منتیں کر رہی ہیں کہ وہ شوٹنگ کریں اس سلسلے میں آغا حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ایسے فنکاروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہی کے دھانے تک پہنچی اگر میرا جیسے فنکار فلمسازوں کا احساس کرتے تو انڈسٹری کا شاید یہ حال نہ ہوتا۔

متعلقہ عنوان :