کپتان اظہر علی سمیت بیشتر کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے

منگل 9 جون 2015 15:00

کپتان اظہر علی سمیت بیشتر کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت بیشتر کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو چھ ما ہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دے دیاہے اور نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان یکم جولائی سے 31دسمبر 2015تک کیاجائے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابقاس سے قبل پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور اظہر علی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے فارمولے پر اتفاق کرلیا ہے۔ وہ فلیٹ ریٹ کے تحت بڑھائے گئے معاوضوں پر مطمئن ہیں۔ اب کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی پر انعام نہیں ملے گا بلکہ ٹیم کی جیت پر بونس ملے گا۔نئے فارمولے میں ٹیم کی کارکردگی کو اہمیت دی گئی ہے اس فارمولے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ سال جو معاضے دئیے جاتے تھے ان میں مجموعی طور پر دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو بھیجے جائیں گے جو دستخط کرانے کے بعد واپس بورڈ کو بھیج دیں گے۔