ایگزیکٹ کے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، میڈیا کی آپس کی جنگ میں حکومت کا کوئی کام نہیں ، سننے میں آرہا ہے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آر والے بول ٹی وی کے دفاتر پر چھاپے مار کر ٹیکسوں کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں ، کیا اس سے پہلے ایف آئی اے اور ایف بی آر نے کسی اور ٹی وی چینل کے دفاتر میں چھاپے مارے ہیں ؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا مطالبہ

منگل 9 جون 2015 15:11

ایگزیکٹ کے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، میڈیا کی آپس کی جنگ میں حکومت کا کوئی کام نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آر والے بول ٹی وی کے دفاتر پر چھاپے مار کر ٹیکسوں کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں ، کیا اس سے پہلے ایف آئی اے اور ایف بی آر نے کسی اور ٹی وی چینل کے دفاتر میں چھاپے مارے ہیں ؟ حالانکہ یہاں ایسے بھی ٹی وی چینل موجود ہیں جنہوں نے حکومت کو دو دو ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

ایسے ہی چینل والوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پنگا لیا اب ہم اسے مزا چکھائیں گے ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ میڈای کی آپس کی لڑائی ہے اس میں حکومت کا کوئی کام نہیں ۔ جہاں تک جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی بات ہے تو ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ورنہ یہ الزام آئے گا کہ ایف آئی اے کسی کے کہنے پر کارروائی کررہی ہے ۔