Live Updates

پاگل خان ایک بار پھر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے انگڑائیاں لے رہا ہے،ن رانا ثناء اللہ

منگل 9 جون 2015 16:14

پاگل خان ایک بار پھر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے انگڑائیاں لے ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر دھاندلی کو قتل سے بڑاجرم قرار دینے والے خان کے اپنے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیرامین گنڈا پورنے پولنگ اسٹیشن پر عملہ کو مارا اور بلیٹ باکس اٹھا کر لے گیا جس پر عوام کی دخل اندازی سے پرچہ درج ہوااور ٹوپی ڈرامہ کے ذیعے جھوٹے بیان دلا کر ضمانت کرادی گئی۔

پاگل خان ایک بار پھر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے انگڑائیاں لے رہا ہے جسے خفت اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کی جدید وتیز رفتار ترقی اورعوامی خدمت کے میدان میں بہترین نتائج حاصل کررہی ہے جس سے سیاسی مخالفین بوکھلا گئے ہیں کیونکہ ترقی کا یہ تیزسفر آئندہ تین سالوں میں بام عروج پرہوگا جس کی بدولت عوام ان سیاسی مخالفین کی چھٹی کرادیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کا ایک بار پھر حلف اٹھانے کے بعد اپنے حلقہ کے کارکنوں ،سابق ناظمین سے ملاقات کے دوران گفتگو اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حلقہ کی عوام کی والہانہ محبت کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی خصوصی دعاؤں سے جے آئی ٹی نے انہیں بری الزمہ قرار دیا اور پارٹی قیادت کی طرف سے دوبارہ وزارت کے عہدے پر فائز کیا گیا لیکن اب مخالفین کی طرف سے اعتراض بلاجواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا اور جھوٹے مقدمات درج کرانا عمران خاں کا وطیرہ بن چکا ہے جنہوں نے ناولٹی پل واقعہ میں گولی چلانے والے شخص کو کبھی میرے داماد کا گن مین اور کبھی حلقہ کاکارکن قرار دیا لیکن تفتیشی مراحل کے بعد اس شخص کا مجھ سے یا میرے حلقہ سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ عمران خاں کی اوچھی حرکتوں کے باوجود وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ملکی معیشت کے استحکام کے نئے انقلابی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند اوروہ پرامن پاکستان میں خوشحال زندگی بسر کرسکیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :