چینی سفیر کی پاکستان میٹروبس سروس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور شاندار آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد

منگل 9 جون 2015 18:27

چینی سفیر کی پاکستان میٹروبس سروس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور شاندار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر سن ویڈانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ ،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔

(جاری ہے)

چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46ارب ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ چینی سفیر سن ویڈانگ نے ریکارڈ مدت میں پاکستان میٹروبس سروس کی تکمیل اوراس کے شاندار آغاز پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد ی اور کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور چین میں بھی شہبازشریف کی انہی خوبیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :