سکردو ،ایک ووٹ سے ہارنیوالے لیگی امیدوار کا نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

منگل 9 جون 2015 18:49

سکردو ،ایک ووٹ سے ہارنیوالے لیگی امیدوار کا نتائج الیکشن ٹربیونل میں ..

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) حلقہ جی پی ایل اے 7سکردو میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ جلال حسین سے صرف ایک ووٹ سے ہارنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی اکبر تابان نے الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جلال اکبر تابان نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے آنے والے رزلٹ میں میرے چار ووٹ شامل نہیں کئے گئے تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں میرے چار ووٹ زیادہ ہیں ان کو گنتی میں شامل نہیں کیا گیا میرے ووٹ تحریک انصاف سے زیادہ ہیں اس کے لیے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں میرے حلقے میں سول انتظامیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور میرے ووٹ جان بوجھ کر منظم طریقے سے خراب کئے مجھے ان نتائج پر تحفظات ہیں اس کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کروں گا اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کروں گا واضح رہے کہ جی بی ایل اے 7سکردو میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی ا کبر تابان کو صرف ایک ووٹ سے شکست ہوئی ہے اور ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی امیدوار راجہ جلال حسین صرف تین ہزار 374 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز لیگ کے امیدوار حاجی اکبر تابان کو تین ہزار 373 ووٹ پڑے ہیں

متعلقہ عنوان :