پانی کی کمی سے قومی معیشت کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ

پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ،آبادی میں مسلسل اضافے سے پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کررہا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

منگل 9 جون 2015 18:58

پانی کی کمی سے قومی معیشت کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے قومی معیشت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ،آبادی میں مسلسل اضافے سے پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کررہا ہے جبکہ پاکستان کوسخت موسمی حالات، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں،جس سے زراعت ،لائیواسٹاک اورپانی کے انفراسٹراکچرکونقصان پہنچتا ہے جبکہ ڈیمزکی کمی کی وجہ سے پانی کی وافر مقدار بھی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی ،رپورٹ کے مطابق ملک میں قدرتی وسائل اور آب پاشی کا بہترین نظام موجود ہے جنہیں جامع پالیسی اورمناسب انتظامات کے ذریعے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پاکستانی حکومت کو زراعت کے شعبے میں بھی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

`

متعلقہ عنوان :