پشاور،دوسرا انٹرکلب امن فٹبال ٹورنامنٹ، ریگی فٹبال کلب نے ٹرافی اپنے نام کر لی

منگل 9 جون 2015 19:14

پشاور،دوسرا انٹرکلب امن فٹبال ٹورنامنٹ، ریگی فٹبال کلب نے ٹرافی اپنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) دوسرا انٹر کلب امن فٹبال ٹورنامنٹ وزیر باغ 2015 اختتام پذیر، فائنل میں ریگی فٹبال کلب سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سٹرائیکنگ ڈیفنڈرز کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیدی۔ مہمان خصوصی چئیرمین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سید اشفاق حسین شاہ اور یوسی 20 کے نامزد ڈسٹرکٹ ناظم نعمت اﷲ خان نے انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر نائب چئیرمین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن شاکر اﷲ صدر عثمان خان نائب صدر عزیز خان اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری زیشان کوچ عبدالشکور خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹبال موجود تھے۔ وزیر باغ فٹبال گراونڈپر 10 مئی سے جاری اپنی مدد آپ کے تحت منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز ریگی فٹبال کلب اور سٹرائیکنگ ڈیفنڈرز کلب کے مابین کھیلا گیاجس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ریگی فٹبال کلب کی طرف سے کھیل کے 27 ویں منٹ میں یاسر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی بر تری دلائی جو آخر تک بر قرار رہی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری زیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ خیبر پختونخوااور فاٹا سے تعلق رکھنے والے بہترین 24 کلبوں نے حصہ لیا۔ جو کہ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاریوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :