پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنے کا سپنا پورا نہ ہو سکا
فہد شبیر منگل 9 جون 2015 20:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جون۔2015ء) ریسلنگ کے سب سے بڑے میدان میں قسمت آزمائی کی کوشش کرنے والے پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کی خواہش پوری نہ ہو سکی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے بادشاہ پہلوان خان جو فرانس میں رہائش پذیر ہے اور ریسلنگ میں آہستہ آہستہ اپنا نام پیدا کر رہے ہیں اور متعدد مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کی پہچان ان کا لباس ہے۔
مقابلے کے دوران بادشاہ خان پاکستانی پرچم سے بنا لباس پہن کر مقابلہ کرتے ہیں۔ ریسلنگ کے سب سے بڑے میدان ڈبلیو ڈبلیو ای میں قسمت آزمائی کیلئے انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو اے کے ٹف اینف شو میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اس مقابلے میں جتنے والا اُمیدوار ڈبلیو ڈبلیو ای میں حصہ لینے کا حق دار ہوتا ہے۔ لیکن شومئی قسمت اس مرتبہ وہ منتخب نہ ہو سکے۔(جاری ہے)
اپنے فیس بک پیچ پر اس بارے میں بتاتے ہوئے بادشاہ پہلوان خان نے کہا کہ ”انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کی ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 11ہزار اُمیداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی اور صرف40اُمیدواروں کا انتخاب ہو سکا۔
“انہوں نے کہا کہ ابھی ان کی عمر صرف 21سال ہے ان کے پاس بہت مواقع آئیں گے۔ وہ ہر موقع پر پاکستان کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ بہت جلد پرو ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.