شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ایم ایس /ایم فل پروگرام میں پری انٹری ٹیسٹ

میں شرکت کے اہل امیدواروں کے ناموں کا اعلان

منگل 9 جون 2015 20:35

سکھر ۔09جون( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ایم ایس /ایم فل پروگرام میں پری انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل امیدواروں کے ناموں کا اعلان یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.salu.edu.pkپر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے سربراہ شعبہ ٹیچر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر غلام علی کے اعلامیہ کے مطابق پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد سوموار 15جون 2015کو فیکلٹی آف ایجوکیشن میں صبح 10 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ میں 50فیصدنمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو بدھ (17جون 2015)کو صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ہوں گے جبکہ امیدواروں کے حتمی نتیجے کا اعلان 19جون کو کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انٹرویو کے دن اپنی اصل تعلیمی اسناد ہمراہ لائیں ۔