کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے مزید بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی اجازت دے دی

منگل 9 جون 2015 20:52

کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے مزید بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے مزید بینک اکاونٹس کی چھان بین کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ایگزیکٹ کے کچھ غیر ملکی بینک اکاونٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے زریعے رقوم کی ترسیل کی جاتی تھی ان بینک اکاونٹس کی چھان بین کی اجازت دی جائے عدالت نیا یف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بینک اکاونٹس کی چھان بین کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اکاونٹس کی چھان بین کی جائے جبکہ عدالت نے شعیب شیخ کو جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو دس جون کے لیے نوٹس جاری کردئے ہیں

متعلقہ عنوان :