آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 21:42

آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے موٹرسائیکل پر سوار خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خواتین کے لیے ہیلمٹ کا استعمال نا ممکن قرار دیتے ہوئے انہیں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ عوام کی درخواست پر کیا گیا ہے تاہم مردوں پرپابندی کا اطلاق ہوگا۔ واضح رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھے والوں میں مرد سمیت خواتین پر بھی ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی تھی جب کہ پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :