پاکستان کا برما کے مسلمانوں کی حالت زار پراقوام متحدہ کو خط لکھنے کیساتھ 50 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 21:42

پاکستان کا برما کے مسلمانوں کی حالت زار پراقوام متحدہ کو خط لکھنے کیساتھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2015ء) حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کو خط لکھے گی جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیہ اجاگر کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی سربراہی میں برما کے مسلمانوں کے معاملے پر بنائی گئی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق چند سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھیں گے جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیے کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بھی بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا کہا ہے جب کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی اور پاکستان انڈونیشیا ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر اٹھائے گا جب کہ اسلامی ممالک اور عالمی قوتیں بھی برما کا معاملہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :