ندیم نے اپنے فنی کیئریر کے 48برس مکمل کر لیے

منگل 9 جون 2015 22:39

ندیم نے اپنے فنی کیئریر کے 48برس مکمل کر لیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)فلمسٹار ندیم نے اپنے فنی کیئریر کے 48برس مکمل کر لیے اور وہ آج بھی فلم، ٹی وی پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم نے فلم چکوری سے 1967 میں ہیرو کے کر دارسے ابتدا کی تھی اب تک وہ 400کے قریب فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں اور بے شمار ہیروئنوں کے ہمراہ ان کی فلمیں کامیاب رہیں۔ان میں شبانہ ‘شبنم‘آسیہ ‘بابرہ شریف‘رانی ‘نادرہ ‘نیلی ‘سبیتا ‘زیبا‘شمیم آراء اور دیگر بے شمار شامل ہیں۔ندیم ان دنوں اپنے طویل فنی کیئریر پر مبارکبادیں وصول کرنے میں مصروف ہیں