اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرائے: نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 23:40

اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرائے: نواز شریف

دوشنبے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بان کی مون سے ملاقات کی۔ نواز شریف کا کہنا ہے اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عمل درآمد کرائے۔ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات انتہائی افسوسناک ہیں۔ ہمسایہ ملک نے دوبارہ مذاکرا کی کوشش کا مثبت جواب نہیں دیا۔وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون سے دوشنبے میں ملاقات کی اور ان سے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرائے ۔

(جاری ہے)

اپنی قرارداد پر عمل کرانا سیکورٹی کونسل کا فرض ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات اولین ترجیح ہے امن کے حصول کیلئے بھارت، افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے بات کی۔ بھارت نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان نے کلیدی کردارادا کیا۔ واضح رہے کہ دورہ ڈھاکہ کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اعتراف کیا تھا کہ بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی سپاہیوں کا خون بھی شامل تھا اور 1971 میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی ساتھ ساتھ لڑے تھے۔