بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں‘ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ‘ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 10 جون 2015 00:20

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کو ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں‘ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ‘ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ ہم پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے تحریک انصاف کا مطالبہ اس سے مختلف لگا کیونکہ وفاقی حکومت ہمارے مطالبات ماننے کیلئے تیار نہیں تھی ہم تو اپوزیشن کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں ہماری صرف اپیل ہے کہ اپوزیشن جو بھی احتجاج کرے وہ پر امن ہو کیونکہ خیبر پختونخواہ پہلے ہی مسائل سے گزر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اتنا بڑا الیکشن پہلے کبھی نہیں ہوا میں نے بار بار کہا تھا کہ الیکشن پر امن بنانے کیلئے فوج تعینات کی جائے۔