ملتان جانیوالی نجی کمپنی کی بس کو نامعلوم افراد نے ملتان کے قریبی نواحی علاقہ ٹاٹے پور سے اغوا کرلیا ، بس میں 35سے 40مسافر سوار تھے ، پولیس نے ملتان ، ڈیرہ غازی خان کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بند ی کرکے بس کی تلاش شروع کردی ،وزیرا علیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مغوی مسافروں اور بس کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کردئیے
بدھ 10 جون 2015 00:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 جون۔2015ء) ملتان جانیوالی نجی کمپنی کی بس کو نامعلوم افراد نے ملتان کے قریبی نواحی علاقہ ٹاٹے پور سے اغوا کرلیا ، بس میں 35سے 40مسافر سوار تھے ، پولیس نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بند ی کردی ،بس نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان جاناتھا لیکن اس کو ملتان پہنچنے سے پہلے ہی نواحی علاقے ٹاٹے پورسے اغوا کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد سے ملتان روانہ ہونے والی بس میں 35سے40مسافر سوار تھے جن میں خواتین اور مرد شامل تھے اور ان میں سے چند مسافروں نے ملتان اترنا تھا جس کے بعد بس نے باقی مسافروں کو لے کر ڈیرہ غازی خان روانہ ہونا تھا ۔ مسافر بس جب ملتان کے قریب پہنچی تونامعلوم افراد نے بس کو مسافروں اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ اداروں نے ملتان اور ڈیرہ غازی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے ساتھ بلوچستان جانیوالے راستوں کی ناکہ بندی بھی کر کے بس کی تلاش شروع کردی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.