میانمر میں فوجی کارروائی کے بعد بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں

بدھ 10 جون 2015 11:37

میانمر میں فوجی کارروائی کے بعد بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بھارتی مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ برمامیں بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں، سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا بھارت پاکستان میں بھی ایسی کارروائی کر سکتا ہے؟ راٹھور نے کہا کہ یہ پاکستان سمیت تمام ممالک اور تنظیموں کے لیے ایک پیغام ہے جو بھارت کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔

ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی۔ ہم جب چاہیں گے تب کارروائی کریں گے۔راٹھور نے جو خود بھارتی فوج میں کرنل رہ چکے ہیں نے کہا کہ ہم بھارت پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ہمیشہ پہل کریں گے، چاہے دوستی کے لیے یا جارحانہ کارروائی کے لیے،ہم اپنی منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کریں گے۔بھارتی فوج کے مطابق منگل کی صبح برما کی سرحد پر دو الگ الگ مقامات پر بھارتی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔

متعلقہ عنوان :