جرمن فٹبالر سمیع کھدیرا یکم جولائی سے جیوونٹس کا حصہ ہونگے

بدھ 10 جون 2015 11:51

جرمن فٹبالر سمیع کھدیرا یکم جولائی سے جیوونٹس کا حصہ ہونگے

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) ریال میڈرڈ کی طرف سے 5 سیزن کھیلنے والے جرمن فٹبالرسمیع کھدیرا یکم جولائی سے اٹالین کلب جیوونٹس کا حصہ بن جائیں گے ،وہ اٹالین کلب کو چھوڑنے فرنچ فٹبالر پال پوگبا کی جگہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

سمیع کھدیرا نے جیوونٹس کیساتھ 4سال کا معاہدہ کیا ہے ،ان کے معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔سمیع کا کہنا ہے کہ وہ اٹالین کلب کے فین رہ چکے ہیں اور ان کو ہمیشہ جیوونٹس کی طرف سے کھیلنے کی خواہش رہی ہے اوراس وجہ وہ اس فری ٹرانسفر پر رضامند ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا جیوونٹس کو ٹائٹلز جتوانے کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :