جنوبی افریقی ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی سوانح عمری کی آمد نومبر میں متوقع

بدھ 10 جون 2015 12:08

جنوبی افریقی ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی سوانح عمری کی آمد نومبر ..

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام بینجمن ڈی ویلیئرز کی آٹو بائیو گرافی ‘‘ اے بی ’’کا نومبر میں اجراء کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سوانح عمری میں ان کے بچپن ، نجی زندگی، ا سکول کے واقعات کے علاوہ پیشہ ورانہ کامیابیوں کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔ قاری کو کتاب میں عہدساز کرکٹر کی موسیقی میں دلچسپی اور کاروباری معاملات کے بارے میں بھی معلوم ہو سکے گا۔ یہ بک مقامی سطح پر انگریزی اور افریقی زبان میں دستیاب ہوگی ۔