کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا، یوروگوئے کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریگی

بدھ 10 جون 2015 12:17

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا، یوروگوئے کی ٹیم اپنے اعزاز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز کل جمعرات سے چلی میں ہوگا۔ ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے ‘ سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :