ہالی ووڈ فلم ”پِکسلز“ 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 10 جون 2015 12:30

ہالی ووڈ فلم ”پِکسلز“ 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کامیڈی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی 3Dسائنس فکشن فلم ”پکسلز“24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔

فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکار ایڈم سینڈلر سمیت کیون جیمز، جوش گیڈ، ایشلے بینسن، جین کروکسن اور مشیل مونا گھن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ایڈم سینڈلر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :