پہلا ون ڈے ،انگلینڈکی نیوزی لینڈ کو 210رنز سے ریکارڈساز شکست

بدھ 10 جون 2015 12:49

پہلا ون ڈے ،انگلینڈکی نیوزی لینڈ کو 210رنز سے ریکارڈساز شکست

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 210رنز کے مارجن سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ، کیویز ٹیم 409رنز کے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بری طرح ناکام ہوتے ہوئے31.1اوورز میں 198رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولمیسن نے 45‘ ٹیلر 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیو فن اور عادل راشد نے 4،4 اور جورڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے جوئے روٹ اور جے سی بٹلر کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو9وکٹوں کے نقصان پر 408رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر129، جو روٹ104، عادل راشد69 اور ایون مورگن50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

جوس بٹلر کو 129رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ بعد میں انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ پہلے کرنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 408رنز کا پہاڑ اسکور کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر129، جو روٹ104، عادل راشد69 اور ایون مورگن50 رنز بنا کر ریکارڈ ساز اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

کیویز ٹیم 409رنز کے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بری طرح ناکام ہوتے ہوئے31.1اوورز میں 198رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ولمیسن نے 45‘ ٹیلر 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ‘انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹیو فن اور عادل راشد نے 4،4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرا ون ڈے میچ 12جون کو اوول کے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔