قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ13 سے 17 جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی

بدھ 10 جون 2015 12:55

قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ13 سے 17 جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ13 سے 17 جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے بتایا کہ پانچ روزہ چیمپیئن شپ باغ جناح کیٹینس کورٹ میں کھیلی جائے گی جس میں انڈر ٹوویلو،فورٹین،سکسٹین اور ایٹین کے بوائیز اینڈ گرلز کے ایونٹس ہونگے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اعصام الحق اور عقیل خان کی جگہ ملک کی نمائندگی کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :