بھارت میں میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی،نیسلے کے 500 ملازمین فارغ

بدھ 10 جون 2015 13:32

بھارت میں میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی،نیسلے کے 500 ملازمین فارغ

نئی دہلی ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بھارت میں میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی کے بعد نوڈلز بنانے والی سوئس کمپنی نے 500 بھارتی ملازمین فارغ کردیئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ وہ میگی نوڈلز بنانے والے مالنگیم بیچولیم پلانٹ پر کئی سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور پلانٹ پر کام بند ہونے کے بعد اب انہیں پلانٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ پلانٹ پر دوبارہ کام شروع ہونے کی صورت میں انہیں دوبارہ کام پر بلایا جائے گا۔ ملازمین نے کہا کہ وہ اچانک بے روزگار ہو جانے پر سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :