اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 13:34

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے.

(جاری ہے)

قرارداد وفاقی وززیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر احسن کی جانب سے پیش کی گئی ہے. قرارداد میں کہا گیا کہ بر ما میں مسلمانوں کے ساتھ کیا جانے والا انسانیت سوز سلوک قابل مذمت ہے. ایوان برما کے مسلمانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے. عالمی برادری کو بھی چاہئیے کہ برما میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے.